حب بارشیں، تین بچوں سمیت چارافراد جاں بحق، لوگ مساجد میں پناہ لینے پر مجبور

حب (انتخاب نیوز) حب شہر سمیت پورے لسبیلہ میں بارشوں تباہی مچادی تین بچوں سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے بارشوں سیندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیرآب آگئے سیلابی ریلے گھروں داخل کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کے معطل مسافرکوچ اور سیلابی ریلے میں بہہ گئے مسافر کوچ سوار افراد کو بچالیا اب لسبیلہ کے گوٹھوں لوگ پھنسے ہوئے کئی گوٹھ زیرآب آگئے تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب سمیت پورے ضلع لسبیلہ میں تباہی مچادی تین بچوں سمیت چارافراد جاں بحق اور متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں بارش سے حب کے جام یوسف کالونی میں مکان کا چھت گرنے ایک شخص جاں بحق ہوگیا بارشوں سے لنڈا پل اور باگڑ ندی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے جس سے کراچی کا اندرون بلوچستان زمینی رابطہ منقطع ہوکررہ گیا ادھرپورالی ندی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اوتھل میں درجنوں گوٹھ زیرآب آگئے اوتھل کے مختلف گوٹھوں لوگ پھنسے ہوئے اور مدد کے منتظر ہے ادھر حب شہرکے علاقوں آلہ آباد ٹاون جام یوسف کالونی لاسی روڈ بلوچ کالونی مگسی کالونی محلہ بالاچ سمیت علاقوں بارش کا پانی جمع ہے اور بعض گھروں میں بارش پانی داخل ہونے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے حب جام کالونی سیلابی پانی گھروں میں کئی گھر گرگئے لوگ مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور انتظامیہ غائب ہے عوام شکایت کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گڈانی کے قریب قائم باگڑ پل ایک حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کراچی کا اندرون بلوچستان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اس کے علاقے اوتھل میں قومی شاہراہ پر لنڈا پل سیلابی ریلے بہہ گیا جس ٹریفک روانی معطل ہوگئی شاہراہ دونوں جانب مسافر پھنس گئے لنڈا پل سیلابی ریلے ہندو محلہ میران برہ گوٹھ اور پیر گوٹھمیں داخل ہوگئے بڑی تعداد میں گوٹھوں لوگ پھنس گئے ہیں ادھر موضع بھانبڑی میں گرنے سے دو بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے بیلہ ڈنڈا کے علاقے میں سیلابی ریلیمیں کوئٹہ کراچی روڈ پر مسافر کوچ سیلابی ریلے میں بہہ گیا مسافرکوچ میں سوار ایک بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کی نعش کو نکالی گئی جبکہ مسافر کوچ میں سوار افراد کو بچالیا گیااسی مقام پر ایک مزدا ٹرک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے بارشوں سے پورالی ندی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے اورکراچی سے اندورن بلوچستان زمینی رابطہ منقطع ہے کوئٹہ کراچی شاہراہ لسبیلہ کے مختلف مقامات پر بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ اوتھل کے علاقے کنڈیارو لکھو شاہوک گوٹھ سینکڑوں لوگ سیلابی ریلے میں پھنسے گئے ہیں اور لوگوں کو چاروں اطراف سے پانی گھیر لیا ہے سیلاب میں پھنسے افراد نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے فوری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کی اپیل کی ہے اگر بروقت لوگوں کو ریسکیو نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان کا خدشہ موضع مکا میں سینکڑوں لوگ سیلابی پانی میں پھنس گئے ہیں وندر میں حسن ہوٹل کے قریب دو افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں وندرکے علاقے حسن آباد گنگو محلہ میں دس سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں