حکومت بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی فوری امداد کرے، بی این پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ دنوں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مارواڑ،لیس ڈگاری،کلی حاجی پلیان،آستنگین چوکی،مارگٹ چوکی،کلی ملک میر جان ساتکزئی،کلی وڈیرہ بادین سمالانی،مارگٹ محمد شہی،خشکابہ اور ملحقہ علاقوں کے کھڑے فصلات کو نقصان پہنچا اور روڈ ٹوٹ پھوٹ کے شکار علاقے مکمل طور پر پانی کے گیرے میں ہیں جوکہ علاقے میں مزید بارشوں کے صورت میں انسانی جانوں کو خطرہ ہے غریب عوام کے سالانہ فصلات اور باغات تباہی کے نتیجے میں حکومت وقت ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ان علاقوں میں ریلیف اور امدادی ٹیمیں پہنچے تاکہ علاقہ مزید تباہی سے بچ سکے بیان میں کہا گیا کہ شدید بارش کے نتیجے میں لوگوں کے کچے مکانات کو نقصان کا خدشہ ہے حکومت وقت اور انتظامیہ فوری طور پر ان علاقوں کا رخ کرکے لوگوں کو اس مصیبت پریشانی حالات ومشکل حالات سے نکالنے میں کردار ادا کرے کئی دن گزرے ہیں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آج تک انتظامیہ اور حکومتی کسی ذمہ دار نے علاقہ کا دورے کیا ہے اور نہ نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں بھیجیں ہیں ان کے نتیجے میں غریب عوام بے یار ومدد گار مایوسی اور پریشانی کے حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں اگر حکومت نے ان علاقوں پر توجہ نہیں دیا تو ان علاقوں میں مالی وجانی نقصان ہوگا۔


