واشک میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان سیاست کی نظر

واشک (انتخاب نیوز) سیلاب زدگان کیلئے پی ڈی ایم اے کے طرف سے آئے ہوئے سامان سیاست کی نظر۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع واشک ٹاؤن میں سیلاب متاثرین کیلئے آیا سامان ایک سپاہی انچارج نعیم رودینی کی نالائقی کی وجہ سے سیاسی طور پر تقسیم ہورہا ہے، اس حوالے سے جمعیت کے نام نہاد انصاف کے دعویداروں کیلئے شرم کا باعث ہے، انکے ممبران پی ڈی ایم اے کے سامان کو اپنی میراث سمجھ کر ووٹ اور سپورٹ کے طور پر لوگوں کو دے رہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ انصاف کے ساتھ حقداروں کو دیں ورنہ ہم ثبوت کے ساتھ سب کچھ پریس کانفرنس کرکے میڈیا میں دینگے۔ ہر کلی میں جمعیت کے ممبران اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے تصویری نمائش جاری رکھے ہوئے ہیں اور مخالف پارٹی کے حقدار لوگوں کو نظر انداز کرکے اپنے غیر مستحق ووٹروں کو نواز رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں