بلوچوں کا اغوا مذاکرات کے تمام دروازے بند کرنا ہے، اختر مینگل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہاہے کہ عطا ء اللہ شاہوانی اور عبید اللہ شاہوانی کو بلوچستان سے اغوا کیا گیا ہے ہمیشہ کی طرح پرانے وعدے اور یقین دہانیاں لیکن بلوچوں کو انصاف نہیں ملتا اغواکرکے قتل کردواو رپھینک دو۔انہوں نے کہاکہ جب آپ مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتے تو آپ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


