نوکنڈی، تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی

نوکنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکنڈی کے قریب پنج ریگ کے مقام پر گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاہے۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوکنڈی کے قریب پنچ ریگ کے مقام پر تیزی رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے ایک جابحق ہوگیا اور دوسراشخص زخمی ہوگیا جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں منتقل کردیا گیاجبکہ جاں بحق شخص کا تعلق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل آمین آباد سے بتایا جاتاہے ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کیلاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے.کردیاگیاہیاور زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں