کابل، پاکستانی علماء کی ٹی ٹی پی سے ملاقات، پاکستان کے دشمن نہیں، ٹی ٹی پی اعلامیہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی علما کی کابل میں ٹی ٹی پی رہنماؤں سے ملاقات، مفتی نور ولی محسود نے تحفظات سے آگاہ کیا۔ مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں گئے پاکستانی علماء نے اپنے خیالات ٹی ٹی پی رہنماؤں کو بتائے، دونوں اطراف سے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق، 8 علماء پر مشتمل وفد کل امارات اسلامیہ کے حکام سے ملے گا۔ علاوہ ازیں تحریک طالبان پاکستان نے جاری کردہ اعلامیہ میں افغانستان آنے والے پاکستانی علما کے وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم پاکستان دشمن ہیں نہ پاکستان دشمن قوتوں کے زیر اثر ہیں۔ نظریہ پاکستان کو عملی جامہ پہنانا، پاکستان کی بقا اور ترقی کی ضامن ہے۔
Load/Hide Comments


