نیشنل ہائی ویز این 25 پر تجاوزات کیخلاف موٹر وے پولیس کی کارروائی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر قلات کے زیر اہتمام نیشنل ہائی ویز این 25 پر تجاوز ات کیخلاف کارروائی کی گئی کئی علا قوں سے روڈ پر قائم تجاوزا ت کو ہٹا دیا گیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے این 25 شاہراہ ایئرپورٹ چوک،خیری چوک،جبل نور اور پروری چوک پر قائم متعدد دکانوں سامنے قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جن میں سبزی، تربوز خربوزے آلو کے ٹھیلے والے دکاندار بھی شامل تھے،موٹر وے پولیس حکام کا کہناہے تھا آئی جی موٹر وے، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور سیکٹر کمانڈر قلات تھری محمد یاسر دوتانی کی ہدایت پر شاہراؤں پر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے دکانداروں کو تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی، ان کو سخت وارنگ بھی بجاری کی گئی ان کو کہا گیا کہ یہاں سے مسافر بسیں بڑی تعداد میں گزرتی ہیں اس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ موٹروے پولیس حکام کا کہنا تھا اس طرح کی کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔


