قلات، ٹو نیچارہ، پندران سڑک کو جزوی طور پر بحال کردیاگیا ہے اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ

قلات(انتخاب نیوز)قلات حالیہ مون سون بارشوں سے قلات تا نیچارہ، پندران سڑک مختلف جگہوں سے آمدورفت کے لیے بند ہوگیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی اور اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کے حکم پر نائب رسالدار لیویز عبدالکریم مینگل کی نگرانی میں پندران جانے والی سڑک پر دن رات کام کرکے سڑک کو آمدورفت کے لیے جزوی طور پر بحال کردیاگیا ہے لیویز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل تک نیچارہ ٹو امیری سڑک کو مکمل بحال کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں