سبی سمیت پہاڑی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بارش کے باعث دریائے ناڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر 80 ہزار کیوسک کا اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سبی سمیت گردونواح میں حالیہ بارشوں کے باعث ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ بولان کے علاقے شوران سمیت متعدد علاقوں میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے سیلابی صورت حال کے باعث باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں دوسری جانب سیلابی ریلوں میں ڈوب جانے والے دیہاتوں میں راستہ نہ ہونے کے باعث ایک شخص جابنق ہوگیا ہے جسکی لاش سیلابی ریلے سے متعدد افراد لے کر آرہے ہیں بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے باعث اب تک امدادی سرگرمی بحال نہیں ہوسکی ہیں جسکی وجہ سے سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اشیائے خوردونوش کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔دوسری جانب پشین حکیم آباد تراٹہ میں سیلابی ریلوں نے تبائی مچاد یے ہے ڈپٹی کمشنر ظفر علی بلوچ اپنے لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراءموقع پر پہنچ گیا ہے پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کو کوئٹہ سے طلب کرلیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں