چاغی،گزشتہ روز گاڑی سے اتارے گئے دو مسافر مبینہ طور پر قتل، لاشیں برتہ گیزی کے قریب برآمد
چاغی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گاڑی سے اتارے گئے دو مسافر مبینہ طور پر قتل، لاشیں برتہ گیزی کے قریب سے مل گئیں۔ ضلع چاغی میں سنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 6 مسافروں کو اتارا گیا، جن میں سے دو مسافروں کو بعد ازاں مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ دونوں افراد کی لاشیں برتہ گیزی کے قریب سے ملنے کی اطلاعات ہیں، تاہم مقتولین کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔واقعے کی مزید تفصیلات اور قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
Load/Hide Comments


