چمن، باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے عارضی طور پر بند
چمن (انتخاب نیوز) افغان بارڈر باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق گزشتہ شب سے جاری طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلہ بارڈر کے آس پاس علاقوں میں داخل ہوگیا، اورسرحدکے داخلی پیدل راستے میں پانی کھڑا ہے جن کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ پانی اور کیچڑ کے باعث آمدورفت میں مشکلات کے سبب باب افغان بارڈر بند کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


