لسبیلہ, سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیکڑوں مکانات تباہ, 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

لسبیلہ(انتخاب نیوز)لسبیلہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیکڑوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ اوتھل کھانٹا ندی اور لنڈا ندی سے قومی شاہراہ کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ جنوبی وزیرستان کے سیلابی ریلوں نے بھی ٹانک میں تباہی مچادی، مزید 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوئے ہیں، قمبر شہداد کوٹ میں بھی پانی سیلابی بند سے ٹکرا گیا، شہروں کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا۔ ادھر دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، اکھنور کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی، مرالہ، خانکی، قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین ،حافظ آباد، چنیوٹ ، جھنگ، سرگودھا اور مظفر گڑھ کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہائی لیول الرٹ جاری کردیا جبکہ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کو انخلا کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں