میمن گوٹھ میں نوجوان کی جان لے لی گئی، سرجانی میں گھر سے لڑکے کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی (انتخاب نیوز) میمن گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان قتل، سرجانی ٹائون میں گھر سے لڑکے کی پھندا لگی لاش ملی، سائٹ میں راہگیر کو گولی مار کرزخمی کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے دنبہ گوٹھ رمضان چورنگی شالیمار فارم ہاؤس کے قریب فائرنگ سے 22 وقار ولد سومار کو قتل کردیا گیا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ محمد علی نامی ملزم نے کی ہے، پولیس قتل سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔ دریں اثناء سرجانی ٹاؤن لیاری خداکی بستی سیکٹر 51C کے قریب گھر سے 16 سالہ کامران ولد غلام قاسم کی پھندا لگی لاش ملی جو عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس مزید معلومات حاصل کررہی ہے۔دریں اثناء سائٹ کے علاقے میٹرو کے قریب فائرنگ سے 40سالہ سید واجد حسین ولد شاہ جہاں شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں