پنجگور، جواں سال لڑکی سیلابی پانی میں ڈوب گئی

پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور تابند میں جواں سال لڑکی در دانہ بنت عزت اللہ سیلابی پانی میں ڈوب گئی، اب تک پنجگور میں یکم جولائی سے تاحال 14 سے زیادہ افراد بارش کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں جس میں خواتین شیر خور و کم عمر بچے بچیاں پیر کماش بھی شامل ہیں اور کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے فوتگیاں ہوئی ہیں لیکن رابط سڑکیں ٹوٹنے و دیگر مسائل کی وجہ سے انہیں ہسپتال و دیگر طبی اداروں تک نہیں لایا جاسکا اور وہیں انہیں دفن کردیا گیا۔ پنجگور کے مختلف علاقوں کے چودہ افراد کی تصدیق مختلف ذرائع سے ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں