اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو نوجوان زخمی، بلدیہ میں پولیس مقابلہ

کراچی (انتخاب نیوز) اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے، بلدیہ ٹاؤن سے پولیس مقابلے کے دوران زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن الیون ای میں عارف کولڈرنگ کے قریب فائرنگ سے 22سالہ حشمت علی ولد محبوب علی زخمی ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک U معظم مدرسے کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 19سالہ زبیر ولد جہانزیب زخمی ہوگیا، دونوں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلدیہ ٹاؤن سیکٹرC3 البیرونی گراؤنڈ کے پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ملزم 22 سالہ حمزہ ولدمیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں