جاں بحق سیکورٹی اہلکار اور عام لوگوں کیلئے بھی جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے، اہلیان کوہلو

کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے زیارت میں گزشتہ ہفتے سیکورٹی فورسز کے اہلکار لیق الرحمن کی فیملی کے سامنے اغوا اور بعد ازاں کزن کے ساتھ قتل کرنے کے واقے کیخلاف کوہلو میں قبائلی عمائدین،سیاسی رہنماء،یوتھ اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں زیارت واقعے کی بھر پور انداز میں مذمت کی گئی اور فوری طور پر واقعات میں جاں بحق سیکورٹی فورسز اور عام لوگوں کے کیلئے بھی جوڈیشنل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ریلی بینک چوک سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پہنچ گئی۔ بعد ازاں شرکا نے ڈی سی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں