ایران، بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 53 افراد ہلاک، 16 لاپتہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں سے 53 افراد ہلاک اور سولہ افراد لاپتہ ہو گئے۔ایران میں ریڈ کریسٹ سوسائٹی کی ہنگامی کارروائیوں کے شعبے کے سربراہ مہدی ولی پور نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ایران کے کل اکتیس صوبوں میں سے اٹھارہ صوبوں میں سیلاب سے چار سو قصبے اور دیہات متاثر ہوتے ہیں اور متعددشاہرائیں بند ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں