کوئٹہ، سریاب روڈ فورسز کی گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، اہلکار زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سریاب روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ولی جیٹ کے نزدیک سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار محمد یوسف زخمی ہوگیا۔ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔
Load/Hide Comments


