کوئٹہ، گورنر ہاؤس کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا 10 روز سے جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت واقعے کیخلاف بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا گورنر ہاؤس کوئٹہ کے سامنے جاری۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، بی این پی، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر کی جانب سے کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا جاری رہا۔ لواحقین کی جانب سے حکومت بلوچستان کو پیش کیے گئے جوڈیشنل کمیشن اور دیگر مطالبات منظور نہ ہونے پر اپنا دھرنا جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ دھرنا کیمپ میں سیاسی، مذہبی، سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شرکت کرکے اظہار یکجہتی کیا جارہے۔ دھرنے کے دسویں روز جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ اور زیارت واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں