سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان سے اغواء ہونے والے بچے کو بازیاب کراکر دو ملزمان کو گرفتار کر

کوئٹہ:سی آئی اے پولیس کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ مسلم باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان سے اغواء ہونے والے مغوی پانچ سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کراکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان سے دو نا معلوم ملزمان پانچ سالہ بچے کو اغواء کرکے کوئٹہ کی طرف لا رہے تھے جس کی اطلاع کوئٹہ پولیس کو دی گئی ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہیٰ مستوئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی سی آئی اے ہاشم خان کی قیادت میں پولیس نے قلعہ سیف اللہ میں قطب خان اور دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں موجود پانچ سالہ مغوی عمیر کو بحفاظت بازیاب کراکر دو ملزمان امیر محمد اور عبدالرحمان سکنہ بارکھان کو گرفتار کرکے بچے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا اور سی آئی اے پولیس کوئٹہ نے ملزمان اور گاڑی کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں