صادق اور امین بننے والا میر جعفر اور میر صادق نکلا، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ جو صادق اور امین بنتا پھرتا تھا وہی میر جعفر اور میر صادق نکلادوسروں کو چور اور جھوٹا کہنے والا خود انٹرنیشنل جھوٹا اور چور ثابت ہوا۔الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور اور جھوٹا کہنے والا خود انٹرنیشنل جھوٹا اور چور ثابت ہوا۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ امریکی، بھارتی، اسرائیلی فنڈ پر پلنے والی پارٹی اور عمران نیازی قوم کو آزادی کا درس دیتا رہا، امریکی سازش کا رونا رونے والا خود فارن ایجنٹ ثابت ہوا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے، دوسروں سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے کو آج خود پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ایک ہی بال سے کپتان سمیت پوری ٹیم کو اڑا کے رکھ دیا، اب آفتاب سلطان کی بالنگ کا انتظار ہے کہ وہ بال ٹیمپرنگ چیمپئن کیخلاف کیا کمال دکھائیں گے۔


