کوئٹہ، پشتون آباد سے بچی کو اغواء کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں بچوں کی اغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے پشتون آباد میں موٹرسائیکل پرسوار افراد کابچی کو اغواء کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بچوں کی اغواء کی وارداتوں میں اضافے سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے 3سالہ بی بی صفا ولد سید قدرت اللہ کو موٹرسائیکل سوار دو افراد نے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی کوئٹہ میں بچوں کی اغواء کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔حکومت بلوچستان وضلعی انتظامیہ کی جانب سے گڈ گورننس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، عوامی حلقوں نے اغواء کی وارداتوں میں اضافہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاہے کہ فوری طورپر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں