سیاسی رہنما بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کو یکجہتی کا احساس دلائیں، نواب اسلم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نواب اسلم رئیسانی نے آج گورنر ہاؤس کے سامنے لاپتہ افراد کیلئے لگائے گئے لواحقین کے دھرنا کیمپ میں شرکت کرکے اظہار یکجہتی کیا۔ نواب اسلم نے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے بلوچستان کے تمام سیاسی رہنماؤں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیارت واقعے کیخلاف اور بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لگائے گئے دھرنا کیمپ میں شریک لواحقین سے ملاقاتیں کرکے انہیں یکجہتی کا احساس دلائیں۔
Load/Hide Comments


