کوئٹہ قمبرانی روڈ پر پولیس پارٹی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ۔ اطلاعات کے مطابق قمبرانی روڈ پر پولیس پارٹی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا۔ انتخاب سے بات کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے قمبرانی روڈ پر پولیس پارٹی پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں