کوئٹہ، فائرنگ سے طالبعلم رہنماء رضا جہانگیر کی بیوہ زخمی، حالت خطرے سے باہر

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبعلم رہنماءرضا جہانگیر کی بیوہ زخمی، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریا ب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے زہرہ بلوچ کو شدید زخمی کر دیا ،زہرہ بلوچ کو سر پر گولی لگنے سے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، حملہ آور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،یا د رہےکہ طالبعلم رہنماءرضا جہانگیرطلباءسیاست میں متحرک تھے ،ان کی تشددزدہ لاش 14اگست 2013کو برآمد ہو ئی

اپنا تبصرہ بھیجیں