بلوچستان کے متعدد علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا نہ جاسکا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان میں سیلاب گزرے کئی روز ہوگئے تاہم اب تک متعدد علاقوں میں راشن اور دیگر امدادی سامان پہنچایا نہ جاسکا۔تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث مکانات تباہ ہونے سے متاثرین سخت پریشان ہیں جبکہ صاف پانی اور خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔گزشتہ دو ہفتوں سے 50 ہزار آبادی والے مچھ شہر کا رابطہ کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوگیا۔ متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے مچھ کے شہریوں کو اشیائے خورونوش کی قلت کا سامنا کر نا پڑا۔نوشکی، چمن، توبہ اچکزئی، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ میں بھی زیادہ تر متاثرین امدادی سامان اور راشن سے محروم ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ضلع لسبیلہ میں کافی حد تک ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ، متاثرین کےلئے عارضی خیمہ بستی قائم کی گئی ۔
Load/Hide Comments


