نصیر آباد میں حسن منجھو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف نیشنل پارٹی کا دھرنا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی نصیرآباد ریجن کی جانب سے نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر میر علی حسن منجھو کے بھائی حسن منجھو کے قتل میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی اور بعد میں پٹ فیڈر کینال کی پل پر کوئٹہ جیکب آباد روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا گیا۔ نیشنل پارٹی کے احتجاجی دھرنے میں جاموٹ قومی موومنٹ پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی تنظیموں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری میران بلوچ عبدالرسول بلوچ کامریڈ رفیق کھوسہ ضلعی صدر جاگن مغیری راوت خان حمید بلوچ تاج بلوچ بی ایس او کے گہنور بلوچ عبداللہ بلوچ شریف ابڑوپیپلز پارٹی کے رہنما میر صادق عمرانی بابا غلام رسول جاموٹ قومی موومنٹ میر ماجد جاموٹ نوراحمد جاموٹ مڑدور یونین کے صدر لیاقت چکھڑا ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں پولیس اور نصیرآباد انتظامیہ کی نااہلی اور جابنداری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ قتل میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس یہاں کے سلیکٹڈ نمائندوں کے ذاتی غلام کا کردار ادا کررہی ہے، جو قابل مذمت ہے جلوس پرشرپسند عناصر جو ایک سرکاری ویگو اورٹوڈی کار پر سوارتھے نیاندھادھند فائرنگ کیا جن کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا آخر میں ڈی سی اور ایس ایس پی کی نمائندگی مین مذاکرات ہوے فریقین کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد طے پایا کہ طلال حسن منجھو کے قتل پر جے آئی ٹی بنائی جائے گی اور ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


