حق دو تحریک پنجگور کا 4 اگست کو ن لیگ کے احتجاج اور ریلی کی حمایت کا اعلان
پنجگور (انتخاب نیوز) حق دو تحریک پنجگور نے مسلم لیگ ن کی جانب سے کل 4 اگست کو موبائل ڈیٹا کی بندیش کے خلاف احتجاج ریلی و مظاہرے کرنے کی حمایت و انہیں ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے ملک کو بچانے کے بجائے زوال کی طرف لے جارہے ہیں اس وقت پورے ملک کے حالات خراب ہیں روزانہ کی بنیاد پر کراچی خیبرپختونخوا پنجاب میں لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا جارہا اغوا برائے تاوان بھتہ مافیا کا بازار گرم ہے تو پورے ملک کے انٹرنیٹ ٹرانسپورٹ ہر کنکشن کو بند کردے یہ خود اداروں کی کمزوری کی علامت ہیں عوام انہیں ٹیکسں دے کر انہیں ہر مراعات و بھاری بجٹ دے رہی اگر وہ چیزوں کو کنٹرول کرنہیں سکتے تو تنخواہیں کیوں لیتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دن بدن دلدل میں پھنستا جارہا ہے پنجگور میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے موبائل کارڈز موبائل ڈیٹا کے استعمال سے ملک کو فائیدہ ملے گا لیکن اسکی بندیش کی وجہ سے پنجگور کے لاکھوں روپے ملکی خزانے میں پہنچ نہیں رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جہاں تک انٹرنٹ کی بندیش کو سیکورٹی ریزن سے مشروط کرنا یہ تاثر بالکل رد ہے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ پنجگور کے عوام کو اس جدید دور میں ہر طرح سے دور رکھنے کے حربے ہیں جیسے کوئی شخص برداشت نہیں کرے گے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ پی ٹی اے پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندیش کا نوٹس لیں بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل موبائل فرنچائز و ٹاورز بند کرنے پر مجبور ہونگے۔


