محکمہ صحت میں تواتر سے تبادلوں کی مذمت کرتے ہیں، بی ایم سی ٹیچرز یونین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میڈیکل ٹیچر ایسوسیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں تواتر کے ساتھ تبادلوں کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ ان تبادلوں کی وجہ سے محکمہ صحت کی پالیسیوں میں یکسانیت نہیں رہتی اور ان پر عملدرآمد کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو جاتا ہے۔جس کی وجہ سے محکمہ صحت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے۔ بولان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن اس بات پر تعجب کا اظہار کرتی ہے کہ کل سیکرٹری صحت ڈیپارٹمنٹ میں ریفارم لانے کیلئے کانفرنس کرارہا ہو۔اور اگلے دن انکا ٹرانسفر ہو جاتا ہے اس طرح تو محکمہ صحت کا اللہ ہی حافظ ہے۔ بولان میڈیکل ٹیچر ایسوسیشن اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ اس قسم کی تواتر سے ٹرانسفر نہ کی جائے جس سے محکمہ صحت تباہی کی طرف رواں دواں ہو۔ بولان میڈیکل ٹیچر ایسوسیشن سابق سیکرٹری کے خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے اور سیکرٹری صحت کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے یہی امید کرتے ہیں کہ وہ صحت کی پالیسیوں کو بہتر چلانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں