کوئٹہ، پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا تیسرا روز، اہم شاہراہیں بند
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے تیسرے روز ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لکپاس، کوئٹہ سے چمن، لورالائی اور ڑوب روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔آل پاکستان بس یونین اور دیگر ٹرانسپورٹ یونینز نے احتجاجاً قومی شاہراہیں بند کٰیں، ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی چیک پوسٹوں کے خاتمے سمیت ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کسی صورت منظور نہیں۔
Load/Hide Comments


