مشہور ٹاک ٹاکر جنت مرزانے نئے کاروبار کا آغازکر دیا

فیصل آباد(انتخاب نیوز)پاکستان کی سب سے مشہور ٹاک ٹاکر جنت مرزا اور انکی بہنوں الشبہ اور سحر نے بیوٹی سیلون کھولا ہے جس کا افتتاح 3 دن پہلے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیوٹی سیلون کے افتتاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ۔ ٹک ٹاکر نے بیوٹی پارلر فیصل آباد میں کھولا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نا مور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی جن میں ذولقرنین حیدر ان کی اہلیہ کنول آفتاب ، ڈاکٹر مدیحہ ، مناہل ملک اور دیگر ٹک ٹاکرز شامل تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنت مرزا اور ان کی بہنوں کو نئے کاروبار پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں