صحبت پور، ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کیلئے نہر میں کود گئی، بچہ بچ گیا، ماں ڈوب گئی
صحبت پور (انتخاب نیوز) ماں اپنے بچے کو بچاتے ہوئے نہر میں کود ِپڑی، بچے کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیامگر ماں ڈوب گئی، لاش کی تلاش جاری۔ صحبت پور کے علاقے ملک محمدعلی کی حدود میں حیردین ڈرینیج میں بچہ نہاتے ہوئے ڈوب رہاتھاتو ماں نے اپنے لخت جگرکو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا مگر بچے کی والدہ موت کے منہ میں چلی گئی، جس کی لاش کی تلاش جاری تھی۔ مقامی افراد اور غوطہ خوروں نے 40 سالہ (ح بی بی) کی لاش کی تلاش شروع کردی، آخری اطلاعات تک لاش نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


