تھائی لینڈ ، نائٹ کلب میں آتشزدگی ، 13 افراد ہلاک، 41 زخمی
بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبہ چھونبوری میں رات گئے کلب ماونٹین بی نائٹ اسپاٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑی جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کلب کی دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل شراب کے نشے میں دھت اور رقص و موسیقی کے شور کے باعث متعدد لوگوں کو شروع میں پتہ ہی نہ چلا کہ کیا آفت پیش آئی ہے اور جب صورتحال کی سنگینی کا اندازا ہوا اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آگ نے باہر نکلنے کے رستے بند کردیے تھے۔انٹرنیٹ پر واقعے کی ویڈیوز سامنے ا?ئیں جس میں لوگ چیختے چلاتے کلب سے باہر بھاگ رہے ہیں اور ان کے کپڑوں میں ا?گ لگی ہے۔ ہلاک شدگان میں 4 خواتین اور 9 مرد ہیں جن کی لاشیں دروازے، بیت الخلا اور ڈی جے بوتھ کے پاس ملیں۔ سب لوگ مقامی شہری ہی تھے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تھائی وزیراعظم جنرل برایوت چن اوچا نے ملک بھر میں کلبز کے مالکان سے کہا ہے کہ اپنے ہاں ہنگامی اخراج کے رستے بنائیں۔واضح رہے کہ 2009 میں بھی بنکاک میں اس طرح کا واقعہ پیش ا?یا تھا جب ایک نائٹ کلب میں ا?گ لگنے سے 60 افراد مرگئے تھے۔


