بیلہ، مچھروں کی بہتات، ملیریا و ڈینگی بخار پھیلنے کا اندیشہ
بیلہ (انتخاب نیوز) مچھروں کی بہتات ملیریا و ڈینگی بخار پھیلنے کا اندیشہ مچھرمار اسپرے نہیں کیا جارہا زمہ دار افسران کی چشم پوشی۔ مون سون بارشوں کے جمع پانی کے سبب بیلا شہر اور گرد ونواح میں مچھروں کی بہتات ہے ملیریا کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ ذمہ داران مچھر مار اسپرے سے گریزاں ہیں جس کے باعث ملیریا اور ڈینگی بخار کے پھیلنے کا اندیشہ ہے عوامی حلقوں نے ملیریا کنٹرول پروگرام کے افسران و ذمہ داران کی چشم پوشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا کنٹرول پروگرام غیر فعال اور نہ ہونے کے برابر ہے بیلہ اور مضافات میں گزشتہ کئی سال سے مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا جو کہ انتہائی تشویش ناک امر ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلا مراد کانسی سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلا اور مضافات میں مچھر مار اسپرے کروانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
Load/Hide Comments


