پنجگور، بارش اور سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم

پنجگور (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے حالیہ بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو صوبائی حکومت کی طرف سے 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا چیک دیا اس موقعے پر بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ میونسپل کارپوریشن پنجگور کے کونسلر و بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد قمبرانی جلیل احمد سیلانی  اے سی پنجگور امجد سومرو اور دیگر موجودہیں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ  ان متاثرین میں سوردو  کے وہ 4  بچے جو دیوار گرنے سے جان بحق ہوگئے تھے ان  کے فیملی کے افراد شامل ہیں اور ایک کا تعلق عیسئی سے ہے جو دریائے رخشان میں سیلابی پانی میں بہہ کر جان بحق ہوگیا تھا یہ امدادی رقم پچاس لاکھ ہے جو متاثرین میں فی خاندان دس لاکھ  کے حساب تقسیم کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر متاثرہ خاندانوں کو بھی بہت جلد امدادی رقم دی جائے گی انکا کیس صوبائی حکومت کو بجھوادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں