ساتویں محرم کا جلوس کل ہوگا، کوئٹہ اور مچھ میں موبائل فون سروس بند ہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس کل برآمد ہوگا، جلوس کی سیکورٹی پر چار ہزار سے زائد اہلکار مامور ہونگے جبکہ کوئٹہ اور مچھ میں موبائل فون سروس بند رہے گی، تفصیلات کے مطابق سات محرم الحرام کی مناسب سے علم اور تعزیوں کا جلوس کل
بلوچستان شیعہ کانفرنس کے زیر اہتمام امام بارگاہ کلاں ہزارہ پرنس روڈ سے برآمد ہوگا مقررہ راستوں میکانگی روڈ،آرچر روڈ، لیاقت بازار پرنس روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزا پر اختتام پذیر ہو گا جلوس میں ذوالجناح تعزیے ماتمی دستے بھی شامل ہوں گے جلوس کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جلوس کے راستوں کو جمعہ کی شام مکمل طور پر سیل کردیا گیا حکام کے مطابق جلوس کی سیکورٹی پر تین ہزار پولیس جبکہ ایک ہزار ایف سی اہلکار مامور ہونگے جلوس کی فضائی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور مچھ میں آج ہفتہ کو صبح 6سے رات 12بجے موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔


