صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو ریلیف نہ دے سکی، بحالی تو دور کی بات ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان ڈوب گیا لیکن بلوچستان حکومت جاگ نہ سکی۔افسوس کہ تاریخ کی لاپروا نااہل اور بے حس حکومت اور اسمبلی ممبران کے بدولت کارکردگی و مینشنری جمود کا شکار ہوگیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور عوام کے لیے کفر ٹوٹا وہ بھی وزیراعظم کی جانب سے۔ حکومت ریلیف فراہم نہ کرسکی تو بحالی تو دور کی بات۔ بیان میں کہا گیا کہ قریبا بلوچستان مکمل طور پر متاثر ہوچکا ہے اس لیے وزیراعظم کو بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیکر مکمل بحالی کے پیکج کو یقینی بنائے۔تاکہ عوام کی زندگی بحال ہوسکے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں تو ایم پی اے فنڈز کیلئے تو بڑے پاپڑ بیلے گئے۔اسمبلی کو تالا لگا کر غیر جمہوری اقدام اور سیاسی روایات کو پامال کیا گیا۔بظاہر پولیس کو گرفتاری درحقیقت تھانے کو یرغمال بناکر دعوتوں کا لطف اٹھایا گیا اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ اس میں مفاد تھا کرپشن تھا لیکن سیلاب متاثرین کیلئے خاموشی اختیار کیا گیا ہے۔اور جب وفاق سے بحالی کا فنڈز آئے گا تو دوبارہ اس میں بھی کرپشن کیلئے یہ متحد ہوجائے گے۔اس لیے وزیراعظم کو اپنی نگرانی میں بحالی کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں