وڈھ اور گردونواح میں بارش اور سیلاب کی تباہی، متعدد مکانات منہدم، رابطہ منقطع
وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ سب تحصیل آڑینجی سارونہ شاہ نورانی اورناچ گریشہ کرخ باغبانہ فیروزآباد سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہ مچاہی ہیں کچے مکانوں کے گرنے سے لوگوں کی اموات اور زخمیوں میں کے بڑی تعداد اور بارشوں کے بعد سامنے آنیوالے نقصانات کا ازالہ ممکن نہیں ضلع خضدار سیمت آڑینجی کو آفت زدہ قرار دیکر فوری اقدامات اٹھائیں جائیں لوگوں کی تیار فصلیں ان کے زرعی زمین بینٹ گھر بار مال مویشی سیلاب کی نظر ہوگئے جبکہ شدید بارشوں کے بعد آڑینجی سمیت دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکیں گزشتہ کئی دنوں سے بند ہے ان علاقوں کا وڈھ اور خضدار سے رابطہ کٹ رہ گیا ہیں وہاں لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو سیلاب متاثرین کے جانوں کی ضائع ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ آڑینجی اورناچ کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران وڈھ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں وسیلاب ریلوں نے پورے بلوچستان کیساتھ ساتھ ضلع خضدار کے سب تحصیل آڑینجی میں تباہی مچائی ہیں سیلاب کے تباہ کاریوں کا ازالہ ناممکن ہے لوگوں کے گھر مال مویشی کھڑی فصلیں رابطہ سڑکیں سولر پینلز زرعی بندات رہائشی کچے مکانات گرے ہیں رہ جانے والے رہائش کے قابل نہیں متاثریں کاسب تباہ ہوچکا ہے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ تاحال حکومت کی طرف سے موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ضلع خضدار سب تحصیل آڑینجی کو آفت زدہ قرار دیکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق یہی عوام سے ہے عوام کی دکھ درد و غم کا احساس ہے عوام کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں آڑینجی کے علاقوں ھنامی بینٹ سلوڈن، کلی سیلوڈن،کلی گوارونجوگوٹھ، کراڑو کلی رحمت اللہ،کلی عثمان آباد،کلی اسماعیل جانی،روستم آباد،کانوجی جمعہ چنال ،باسن کانی علیکو کلی بلال کلی غازی،کلی سلیمان،کلی عطا محمد،کلی رحمت اللہ،کلی بائی خان،کلی گل محمد،کلی نمی،کلی جدگال،کلی محمدعمر،کلی کھبڑی،کلی کوچھو،کلی ٹوبوی،کلی ھیشرقی،کلی خیرمحمدشورہ لکی،کلی کریم بخش،کلی عبدالواحد،کلی رگی،کلی ملاعبدالرحمن کے کراڑو ھنامی بینٹ سیلوڈن خلق جنگی خان، روستم سیڈ سونارو کے دورے کے موقع ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر خضدار کے ذریعے تحصیل وڈھ کے 9یونینز کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے درخواست جمع کی ہیں لیکن ابھی تک اس درخواست پر عمل نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آڑینجی سارونہ میں بارشوں کے دوران مکانوں کی چھتیں گرنے سے اموات اور زخمیوں کی خبروں تشویش کا باعث ہیں صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے فوری طور پر آڑینجی سمیت دوسرے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں دورے کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما میر محمدحسن مینگل،تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی،میرشہزاد کریم مینگل،میرابراراسلم مینگل کامریڈ عبدالستار بزنجو سمیت نومنتخب کونسلراں موجود تھے۔


