کابل، بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، افغان پولیس
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ داعش کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کابل کے مغرب سے ہزارہ اور شیعہ کو نشانہ بناتے ہوئے دو دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکہ کابل کے علاقے سر کاریز میں خواتین کی مسجد امام محمد باقر میں ہوا۔
Load/Hide Comments


