واشک پاور ہاؤس کی چاردیواری نہ ہونے سے مشینری اور دیگر سامان محفوظ نہیں

واشک (انتخاب نیوز) واشک پاور ہاؤس مسائلستان بن چکا ہے، تین سال سے واشک پاور ہاؤس کی چاردیواری گر چکی ہے چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے پاور ہاوس کے مشینری و دیگر سامان محفوظ نہیں ہے آئے روز چوری کے وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے پاور ہاؤس کے اندر کالونی کی اشد ضروری ہے تاکہ اسٹاف کو رہنے کا رہائش ملے اور جرنیٹر و دیگر سامان محفوظ ہو جائے کیسکو بلوچستان سے گزارش ہے کے پاور ہاؤس واشک میں کوئی ایس ڈی او پابند کریں تاکہ اسٹاف اور عوام کے مسائل حل کریں ایک ایس ڈی او ہے لیکن پسنی میں بیٹھا ہے چار سال سے ایک دورہ نہیں کیا گیا ہے ایک ایس ڈی او بسیمہ میں بیٹھا ہے وہ بھی کام کو کام ہی نہیں سمجھ رہا ہے دونوں ایس ڈی او صاحبان نے واشک پاور ہاؤس کو مسائلستان بنا دیا ہے واشک پاور ہاؤس میں ایک اسٹاف اور ایک لائن اسٹاف موجود ہے کام انکی گنجائش سے باہر ہو گئی ہے آئے روز لوڈشیڈنگ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہے واشک کے لوگوں نے حکومت بلوچستان و چیف کیسکو بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ واشک میں دونوں ایس ڈی او صاحبان کو ڈیوٹی کا پابند کریں اور واشک میں آئے روز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں