بلوچستان اسمبلی میں ہیلی کاپٹر حادثے، سیلاب سمیت دیگر واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ہیلی کاپٹر حادثے،سیلاب سمیت دیگر واقعات میں جاں بحق اور وفات پا جانے والے افراد کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر افسران و اہلکار، سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد، کوئٹہ میں کانگو وائرس اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد، وزیراعلیٰ کے مشیر میر ضیاء لانگوکی چچی، جوائنٹ روڈ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلند کے لئے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں