کوہلو، انتظامی غفلت کے باعث مختلف سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس ناکارہ
کوہلو (انتخاب نیوز) ضلعی انتظامیہ کی لاپروائی اور غفلت سے ضلع کے شہر میں لگی کئی اسٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے ناکارہ ہوگئے، کوئی پوچنے والا نہیں شام ہوتے ہی مین شاہراہ تاریکی میں ڈوب جاتاہے بازار سے لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور شہر کے مشرقی جانب بازار سے لیکر ڈپٹی کمشنر آفس تک مین شاہراہ پر لگے کئی سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہوگئے ہیں جبکہ پیپلز کالونی مری بازار سمیت مختلف کالونیوں میں لگے اسٹریٹ لائٹس کا بھی کوئی پرساں حال نہیں ہے یوں تو شہر کی خوبصورتی کے لئے کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں مگر مجال ہے کہ کوئی شہر میں لگے کروڑوں روپے کے اسٹریٹ لائٹس پر توجہ دے شام ہوتے ہی، اندھیرے سے پیدل چلنے والے لوگوں میں سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور کئی حادثہ رونما ہوہے ہیں کئی اسٹریٹ لائٹس کے لائٹ تک نکالے گئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر شہر اور گردنواح میں لگے اسٹریٹ لائٹسوں پر توجہ دیکر ان کی دوبارہ مرمت کیجائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔


