نئی حلقہ بندیاں پشتونوں کو نمائندگی سے محروم کرنا ہے، نصر اللہ زیرے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشتون علاقوں کے 7نشستیں کم کرنا الیکشن کمیشن کی متعصبانہ فیصلے کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ہمارے لئے 3لاکھ42ہزار آبادی پر 1نشست جبکہ ایک مخصوص علاقے میں ڈیڑھ لاکھ آبادی پر ایک نشست جیسے فیصلے ہمیں قبول نہیں انہوں نے کہا کہ ہرنائی زیارت، کوہلو، قلعہ عبداللہ کی بلوچستان اسمبلی کی نشستیں ختم کرنا ان علاقوں کے عوام کو حق کی بات کہنے سے روکنے سے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کا جوفیصلہ آیا ہے اس کے خلاف ہم بھرپوراحتجاج کریں گے اور یہ بدنیتی پر مبنی ہے یہ دراصل پشتونوں کو نمائندگی سے محروم رکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین رحیم مندوخیل نے تادم مر گ بھوک ہڑتال کرکے ناروا حلقہ بندیوں پر حکومت کو مجبورا بات مانی پڑی اب بھی ضرورت پڑی تو ہم احتجاج کے تمام راستے اختیار کریں گے انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کو نوازنا اور پشتون قوم کو محروم کرنا کسی صورت قبول نہیں۔


