ترقیاتی منصوبوں پر بلوچستان کی رائلٹی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، مولانا واسع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اوروفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے سائل وسائل اور ان کے حقوق کیلئے سنجیدہ ہے بلوچستان کے ساتھ ماضی میں جو ناروا سلوک روارکھاگیا وہ ناقابل برداشت تھا، جمعیت علما اسلام وفاقی حکومت میں ہوتے ہوئے بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور صوبے کے حقوق پر کسی کو بھی سودا بازی نہیں ہونے دینگے، ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ سمیت تمام منصوبوں پر بلوچستان کی رائلٹی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے اور ان تمام پروجیکٹ میں صوبے کے عوام کو روزگارکے مواقع فراہم کرینگے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا عبدالواسع نے کہاکہ بلوچستان ملک کا سب سے بڑا اور پسماند ہ صوبہ ہے وزیراعظم شہباز شریف نے تہیہ کررکھا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے اور بلوچستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں صوبے کے حقوق کیلئے سنجیدہ ہے اور جدوجہد کررہے ہیں ماضی میں حکمرانوں نے بلوچستان کو پسماندہ رکھا اور صرف اور صرف ان کے وسائل لوٹنے کی کوشش کی مگر پی ڈی ایم کی حکومت کے آنے کے بعد اب بلوچستان میں وفاق کی سنجیدگی دیکھنے میں آرہی ہے حال ہی میں وزیراعظم نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں اور اس سلسلے میں ایک ریلیف فنڈز بھی قائم کردیا تاکہ سیلاب متاثرین کیلئے جو ممکن ہو وہ وفاقی حکومت کرے گی انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران نیازی نااہل ہوسکتے ہیں اور پی ٹی آئی پر پابندی کا تلوار لٹکانا شروع ہو گئی ہے اور جلد ہی عوام کو اس بارے میں خوشخبری ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں