وڈھ، کاکاہیر میں فائرنگ سے دو افراد قتل
وڈھ (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے وڈھ کاکا ہیر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل، قتل ہونے والوں کی شناخت محمد عارف شیخ اور محمد سلیم شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاکاہیر میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل ہوگئے۔ لاشوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


