ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا قابل مذمت ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ کے تناظر میں سوشل میڈیا پر کیے جانے والے منفی پراپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے منفی رجحان سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیاچین اور خیبر کے پہاڑوں سے لیکر بلوچستان کے ساحلوں تک سیلابی صورتحال میں مصروف عمل فوج کے افسران و جوانوں کو قوم کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں ملک کے بہترین افسر ہم سے جدا ہوئے قوم حالت غم اور لواحقین سوگ میں ہیں منفی پراپیگنڈہ قوم اورسوگوار خاندانوں کے غم میں اضافہ کا باعث ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کل بھی فوج کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہینگے۔ افواج اور قوم کے درمیان موجود تعلق باہمی محبت و احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہے۔ افواج اور پاکستانی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت ایک دوسرے سے دور نہیں کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں