حب ریور روڈ سے کراچی صدر بم دھماکے میں ملوث شخص گرفتار، سی ٹی ڈی
کراچی (انتخاب نیوز) حب ریور روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکے میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ شخص کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


