کوئٹہ،کیسکوکی جانب سے محرم الحرام میں بجلی کی مسلسل فراہمی کےلئے انتظامات مکمل
کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے نویں اور دسویں محرم الحرام کو بجلی کی باقاعدہ اور مسلسل فراہمی کے لئے مختلف انتظامات کردئیے ہیں۔ اس سلسلے میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے مرکزی مانیٹرنگ و ایمرجنسی کنٹرول سینٹر (ٹیلی فون نمبر0819201445اور 0812829753) قائم کردیاگیاہے جو چیف انجینئر کی سربراہی میں ایکسیئن، ایس ڈی او اور سٹاف پر مشتمل عملہ 24گھنٹے 3شفٹوں میں کام کرے گا۔کیسکومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر صوبائی حکومت کے ایمرجنسی کنٹرول سینٹر15یعنی مددگار سینٹر سے بھی رابطے میں رہے گا اور امام بارگاہوں سے منسلک تمام فیڈروں پر بجلی کی صورتحال سے آگا کرے گا۔کیسکومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر کو صارفین کی جانب سے بجلی منقطع ہونے کی صورت یا شکایت موصول ہونے کے بعد بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گا۔کوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک مری آباد،سعید آباد، لیاقت بازارایکسپریس، طوغی روڈ، ہزارہ ٹاون، جبل نور،کرانی،سیٹیلائٹ ٹاون، منی مارکیٹ اور مغربی بائی پاس فیڈرز کو نویں اور دسویں محرم الحرام میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردئیے گئے ہیں البتہ کسی بھی علاقے میں فنی خرابی کو دورکرنے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کے لئے تکنیکی ٹیم اور متعلقہ فیڈرکے سب ڈویڑنل افسران (SDO)اپنے عملہ کے ساتھ دفاترمیں موجودرہیں گے تاکہ بجلی سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی سے بروقت نمٹاجاسکے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شہرسے باہر اندرون صوبہ و دیگر اضلاع میں بھی امام بارگاہوں کے انتظامیہ کیجانب سے فراہم کر دہ اوقات کار کے دوران نویں اور دسویں محرم الحرام میں متعلقہ فیڈروں پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔جن میں روجھان جمالی، جھل مگسی، اوستہ محمد، ڈیرہ مرادجمالی، گنداخہ، صحبت پور، بھاگ، سبی،لورالائی،خضدار، مچھ اور ڑوب میں بھی امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں پر نویں اور دسویں محرم الحرام کومجالس اورمرکزی جلوس کے بر آمد اور اختتام کے دوران کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں صارفین انفرادی شکایات کے اندراج کےلئے 118پر ڈائریکٹ کال کرکے یا اپنے موبائل سے 8118پربذریعہ میسج (SMS) بھی درج کرواسکتے ہیں۔اس کے علاوہ صارفین اپنے موبائل سے گوگل پلے اسٹور کے زریعے کیسکولائٹ (QESCO LIGHT) کا ایپ بھی ڈاون لوڈکرسکتے ہیں جس کے زریعے وہ اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔


