مرکزی جلو س کا روٹ دریا، واٹر بورڈ عملے کی غفلت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
کراچی (انتخاب نیوز) محکمہ واٹر بورڈ کی غفلت و لاپرواہی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی، موٹر بند کرنے والا عملہ غائب، پمپنگ اسٹیشن اوور فلو ہونے سے عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ پر میلوں تک پینے کا صاف پانی پھیل گیا، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ نمائش پر قائم واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن کے ٹینکوں سے پانی نکل کر مسلسل ایم اے جناح روڈ پر بہہ رہا ہے اور موٹر کا بٹن بند کرنے والا کوئی موجود نہیں، پینے کا صاف پانی نمائش سے سی بریز پلازہ تک مین ایم اے جناح روڈ پر بہتا ہوا نظر آرہا ہے تاہم پمپنگ اسٹیشن پر تعینات عملہ غائب ہے، واٹر بورڈ عملے کے غفلت کے باعث جہاں ایک جانب پینے کا صاف پانی ضائع ہورہا ہے وہیں پانی بہنے سے سڑک بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے، واضح رہے کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا آغاز بھی نمائش سے ہوگا۔
Load/Hide Comments


