تل ابیب اور صیہونی کالونیوں پر 400 راکٹ فائر، 2 فوجی زخمی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) استقامتی محاذ کے راکٹ اور میزائلی حملوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں سے صیہونی بنکروں اور محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف پایا جاتاہے۔صیہونی ریڈیو نے کہا ہے کہ اب تک تل ابیب اور صیہونی کالونیوں پر 400 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں۔اسلامی مقاومتی محاذ نے اسرائیلی حملوں اور جارحیت کا بھر پور جواب دیتے ہوئے صیہونیوں کی نیندیں حرام کیں اور ان پر راکٹوں اور میزائلوں کا حملہ جاری رکھا۔ اور جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے۔ تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کی سمت راکٹوں اور میزائلوں کے حملے مزید تیز ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے صیہونی بنکروں اور محفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف پایا جاتاہے۔ راکٹوں اور میزائلوں کے تازہ ترین حملوں میں اشکوک کالونی میں ایک کارخانہ تباہ ہوا اور 2 صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔ جبکہ نیر عور کی صیہونی کالونی پر ہونے والے راکٹوں اور میزائلوں کے حملے میں ایک کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں